*میجر جنرل ریٹائرڈ محمد عارف ملک کی والدہ محترمہ پنڈی
گھیب کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک
تفصیلات :
پروریکٹر NUST میجر جنرل ریٹائرڈ محمد عارف ملک(سابق ڈی۔جی ANF) اور ملک طارق اعجاز کی والدہ محترمہ ، سابق ایم۔پی۔اے حاجی گلاب خان مرحوم اور ٹھیکیدار میاں محمد مرحوم کی بھابھی قضائے الہی سے وفات پا گئیں ، انکی نماز جنازہ پنڈی گھیب کے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی ، معروف عالم دین پروفیسر بشیر احمد رضوی نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، جنرل ندیم ذکی منج ، جنرل نعیم اشرف ، جنرل وسیم اشرف ، جنرل اصغر ، دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود ملک ، سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور خان ، سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری آصف علی ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، ملک امانت خان راول ، ملک عامر علی خان ، حاجی ملک محمد اختر غریبوال ، ظہیر الدین بابر(بابر فلور مل) ، سیٹھ نثار احمد ، سابق چیئرمین بلدیہ ملک عبیداللہ طاہر کے علاؤہ NUST یونیورسٹی سے متعلقہ اعلی انتظامی شخصیات ، اعلی عسکری و سول افسران ، علاقے بھر سے سیاسی ، سماجی ، صحافتی و کاروباری افراد اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں انہیں اشکبار آنکھوں کیساتھ پنڈی
گھیب کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

0 Comments