Top Bar
BREAKING NEWS
Loading news...

پنڈیگھیب ،( پبلک پوائنٹ 24نیوز) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنڈی گھیب شہر میں صفائی ستھرائی کے مؤثر اقدامات کے باعث شہری ماحول میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔


پنڈی گھیب ،(پبلک پوائنٹ 24نیوز) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنڈی گھیب شہر میں صفائی ستھرائی کے مؤثر اقدامات کے باعث شہری ماحول میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کی بدولت شہر کی سڑکیں، بازار، بس اسٹینڈ، قبرستان اور رہائشی علاقے صاف ستھرے نظر آتے ہیں، جس پر شہریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔  اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حافظ محمد زنیر یونس کی نگرانی میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں متحرک ہیں۔ جنرل بس اسٹینڈ، مرکزی بازار، کمیٹی روڈ اور اہم شاہراہوں پر مکمل صفائی، روڈ واشنگ، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور چونے سے مارکنگ جیسے اقدامات کیے گئے۔ قبرستان اور عوامی مقامات کی خصوصی صفائی بھی عمل میں لائی گئی۔ پنڈی گھیب ستھرا پنجاب منیجر ملک منیر احمد کی قیادت میں ورکرز پر مشتمل ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے شہر کے مختلف حصوں کو صاف ستھرا بنایا۔ صفائی مہم کے دوران جدید مشینری اور خصوصی گاڑیوں کا استعمال بھی کیا گیا تاکہ نتائج دیرپا اور مؤثر ثابت ہوں۔ پنڈی گھیب شہر کے شہریوں اور تاجر برادری نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں صفائی کے معیار میں واضح بہتری آئی ہے، جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عوام کو صحت مند ماحول بھی میسر آیا ہے۔ ستھرا پنجاب پنڈی گھیب کی ٹیم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے اس معیار کو برقرار رکھا جائے گا اور شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔


Post a Comment

0 Comments

Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...