Top Bar
BREAKING NEWS
Loading news...

چوہدری شیر علی خان کو چیئرمین واسا پنجاب بننے پر مبارکباد — ملک مشتاق اعوان، خلیل احمد ملک اور دیگر لیگی رہنماؤں کی خصوصی آمد



پنڈی گھیب۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے سینئر نائب صدر ملک مشتاق اعوان نے چیئرمین واسا پنجاب مقرر ہونے پر چوہدری شیر علی خان (ایم پی اے) کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن خلیل احمد ملک، سابق کونسلر حاجی گلاب خان اور حاجی نزیر احمد سینئر صحافی وحید احمد ۔لئیق عمران نمبردار امتیاز ۔ شکیل احمد ۔کیپٹن شاہد بھی موجود تھے۔

 *ملک مشتاق اعوان* اور ان کے ساتھیوں نے چوہدری شیر علی خان کو خوشی کے اس موقع پر مٹھائی اور تحائف بھی پیش کیے ۔ لیگی رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میڈم مریم نواز شریف کا یہ فیصلہ عوامی خدمات کے لیے ایک مضبوط قدم ہے، اور چوہدری شیر علی خان کی تقرری ان کی محنت، قابلیت اور عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔

شرکاء نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین واسا پنجاب بننے کے بعد چوہدری شیر علی خان شہر اور حلقے کے مسائل حل کرنے میں مزید مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...